10 ستمبر 2016 - 13:31
امریکہ میں گیارہ ستمبر کو پولیس کا ہائی الرٹ

امریکہ میں گیارہ ستمبر کے دہشتگردانہ حملوں کو پندرہ برس گذرنے کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز کے مطابق گیارہ ستمبر کے حملوں کو پندرہ برس گذرنے کے موقع پر بعض قومی سطح پر ہونے والے کھیلوں کے پروگراموں کے باوجود امریکہ میں اتوار کو ہائی الرٹ رہا ۔

امریکہ کے اعلی سکیورٹی حکام نے حالیہ دنوں میں امریکہ پر دہشتگردانہ حملوں کو ناگزیر قراردیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ پندرہ برسوں کے مقابل یہ خطرے کہیں زیادہ بڑھ گئے ہیں۔

امریکہ کے سابق وزیر برائے داخلی سلامتی  ٹام ریج نے بھی کہا ہےکہ موجودہ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ کی سرزمین پر ایک اور دہشتگردانہ واقعے کا بھرپور امکان پایا جاتا ہے۔

واضح رہے گیارہ ستمبر دوہزار ایک میں امریکی وزارت دفاع اور نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے جڑواں ٹاوروں پر ہائی جیک شدہ طیاروں سے حملے کئے گئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز